شہزادہ ہیری اور میگھن کی خانہ بربادی !

تحریر: سرگوشی نیوز ڈیسک

انگلستان کے شہزادے کی شادی کو ایک فیری ٹیل کی شادی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جس میں شاہی شادی کے بعد سب ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں۔ لیکن عام زندگی فیری ٹیل نہیں ہوتی بلکہ اب تو نئی فیری ٹیلز میں یہ بتایا جانے لگا ہے کہ شاہی شادی کے بعد محل میں کیا ہوا۔ خاص طور پر گورے شاہی خاندان میں کوئی سانولی سلونی یا سیاہ فام لڑکی شہزادی بن کر آ جائے تو بہت سے شاہی لوگوں کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ضرور ہو جائے گا۔
شہزادہ ہیری اور رنگ دار امریکی اداکارہ میگھن کی شادی کی ہوئے ابھی زیادہ دن نہیں گزرے ہیں کہ ان کے درمیان کشیدگی کی خبریں برطانوی پریس میں گردش کرنے لگی ہیں۔ میگھن ان دنوں امید سے ہیں لیکن آئندہ برس کے اوائل میں ان کے ہاں بچی کی پیدائش کی توقع کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شہزادہ ولیم نے اپنے بھائی ہیری اور بھابھی میگھن کو اپنے گھر پر بلایا تھا جہاں شہزادی کیٹ نے شہزادی میگھن سے تنہائی میں بات انہیں کچھ سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن مسئلہ وہی ہے کہ جو ان دنوں پاکستان میں بھی ایک دوسرے سے ناراض نئے جوڑوں کو ہو رہا ہے کہ ’’انڈر اسٹینڈنگ‘‘ نہیں ہو رہی۔ کہا جا رہا ہے کہ شہزادہ ولیم کچھ عرصے سے اپنے بھائی کے رویوں میں تبدیلی محسوس کر رہے ہیں۔ بہر حال وہ اپنی ماں کی حادثاتی موت کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور اب دونوں کی علیحدہ فیملیز ہیں اور وہ علیحدہ گھروں میں رہتے ہیں۔ تاہم دونوں کے سمجھانے کے باوجود معاملات میں سدھار کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی اور قیاس کیا جا رہا ہے کہ شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن میں اگلے سال اپریل میں علیحدگی ہو جائے گی۔ تاہم یہ اچھے دوست رہیں گے اور فلاحی منصوبوں پر مل کر کام کرتے رہیں گے۔

تاشقند

تاشقند سے وطن واپسی کے وقت خیال آیا کہ اصل تاشقند تو دیکھا ھی نہیں – ھر بڑے شہر کے دو روپ ھوتے ھیں –

مکمل پڑھیے

منشا بم VS ایٹم بم

اسے کہتے ہیں ایک پنتھ دو کاج یا ایک تیر سے دو نشانے۔ چیئرمین ’’نیب‘‘ نے انسداد ِ بدعنوانی کے عالمی دن کےموقع پر ایوان

مکمل پڑھیے
Close Menu