قحط

1993 میں سوڈان میں آنیوالے قحط کے دوران ایک گدھ بھوکی پیاسی بچی کے مرنے کا انتظار کرتے ہوۓ
یہ تصویر کیون کارٹر نے کھینچی تھی اس تصویر کو کھینچنے پہ کیون کو Pulitzer Prize ملا تھا اور کیون نے اسکے کچھ ہی عرصہ بعد 33 سال کی عمر میں خودکشی کرلی تھی.واقعی یہ دنیا اور اسکا نظام بہت بے رحم ہے ایک جگہ پڑھا تھا کہ اسے شدید ذہنی دباؤ کا مسئلہ ہوا تھا اور اس نے عجیب طریقے سے خود کشی کی تھی.
اپنی گاڑی کے سائلنسر سے پائپ لگا کر آگے سیٹ پر بیٹھ گیا دروازے لاک کئے اور گاڑی اسٹارٹ کر کے چھوڑ دی.اس طرح دھواں پھر جانے سے مر گیا.اسکا ذہن اس تصویر کے بعد مکمل ایک قسم سے ہائی جیک ہو گیا تھا , وہ کبھی کبھی خود سے کہتا ہے تم تصویر لے سکتے تھے لیکن بچے کو خوراک نہیں دے سکتے تھے , وہ سوچ رہا تھا اسکا قاتل میں بھی ہوں
آہ اپنے ضمیر کے ہاتھوں شکست کھانے والا بندہ.

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on email
Close Menu