مولانا ابو الکلام آزاد

وائسرائے ہند، مولانا ابو الکلام آزاد سے ملنے انکے رہائش گاہ آتا ہے،
مولانا آزاد کے ساتھ ترجمان بیٹھا ہوتا ہے، وائسرائے جو بات کرتا ترجمان اسکا ترجمہ کرکے مولانا آزاد کو بتاتا ہے، پھر مولانا آزاد کی ہر بات کا ترجمہ انگریزی میں کرکے وائسرائے کو بتاتا..
یوں ہوا کہ ترجمان کچھ ترجمہ درست نا کرسکا تو مولانا آزاد نے اسکی غلطی درست کرکے کہا کہ یوں کہو.
ملاقات کے اختتام پر وائسرائے مولانا آزاد سے بولا جب آپ کو انگریزی آتی ہے تو پھر ساتھ ترجمان کیوں بٹھایا؟
مولانا ابوالکام آزاد نے فرمایا:
"آپ پانچ ہزار میل چل کر اپنی زبان نہیں چھوڑسکے میں گھر بیٹھے ہوئے کیسے اپنی زبان چھوڑ دوں”

11 نومبر یومِ پیدائش مولانا ابو الکلام آزاد رحمہ اللّٰه

Close Menu