وزیر اعظم کا گوشت مارکیٹ کا دورہ

وزیر اعظم نے گوشت مارکیٹ کا دورہ کیا انتہائی صاف و شفاف مارکیٹ میں چہل قدمی کرتے ہوئے وزیراعظم ایک قصائی کے پاس جاکر کھڑے ہوئے اور ان سے بات چیت کے بعد ان کے پاس موجود صاف و شفاف گوشت دیکھ کر تعریف کی اور پوچھا گوشت تو خوب بکتا ہوگا-
قصائی:گوشت تو واقعی اچھا ہے لیکن آج ابھی تک صبح سے ایک کلو بھی فروخت نہیں ہوا-
وزیراعظم:فروخت نہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟
قصائی:کیونکہ آپ کے آنے کے سبب خریداروں کو مارکیٹ آنے ہی نہیں دیا گیا –
وزیراعظم:اوہو پھر تو میں چار کلو خرید لوں گا –
قصائی:میں آپ کو گوشت نہیں دے سکتا –
وزیراعظم:کیوں؟
قصائی:کیونکہ آپ کی حفاظت کے لئے ہم سے چھریاں لے لی گئی ہیں
وزیراعظم:تو تم بغیر کاٹے بھی مجھے دے سکتے ہو
قصائی:نہیں میں نہیں دے سکتا –
وزیراعظم:کیوں؟
قصائی:کیونکہ میں سیکیورٹی ادارے کا آفیسر ہوں،قصائی نہیں-
وزیراعظم (غصے سے):جاؤ فوری طور پر اپنے سینئر آفیسر کو بلا کر لاؤ
قصائی:سوری سر ایسا نہیں ہو سکتا وزیراعظم:کیوں؟
قصائی:کیونکہ سامنے والی دوکان پر وہ مچھلی فروش بن کر کھڑے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
#کاپی

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on email
Close Menu